نیشنل ڈس ایبلڈ T-20کرکٹ چیمپین شپ کے لئے فیصل آباد ، لاہور اور سرگودہ کی ٹیموں کے ٹرائیلز کا اعلان

پیر 9 نومبر 2015 19:11

نیشنل ڈس ایبلڈ T-20کرکٹ چیمپین شپ کے لئے فیصل آباد ، لاہور اور سرگودہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (PDCA)کے زیر اہتمام نومبر کے آخری ہفتے کراچی میں منعقد ہونے والی نیشنل ڈس ایبلڈ T-20کرکٹ چیمپین شپ کے حوالے سے PDCAنے مختلف ریجنز کی ٹیمیوں کی تشکیل کیلئے مرحلہ وار اوپن ٹرائیلز کا انعقاد کیا ہے ، گزشتہ دنوں کوئٹہ ، راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹیمیوں کے ٹرائیلز مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ فیصل آباد ڈس ایلبڈکرکٹ ٹیم کے ٹرائیلز مورخہ 10نومبر بروز منگل صبح 11بجے ڈگری کالج فیصل آباد میں منعقد ہونگے، کوآرڈینٹر PDCAتنویر شوکت اور فاروق چوہان سلیکٹرز ہونگے۔

لاہور ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے ٹرائیلز مورخہ 12نومبر بروز جمعرات لاہور جیم خانہ میں صبح 11بجے منعقد ہونگے جاوید زمان کی سربراہی میں 3رکنی سلیکشن کمیٹی جس میں رب نواز ، محمد کلیم اور کوآرڈینٹر PDCAجاوید اشرف کھلاڑیوں کی سلیکشن کرینگے۔

(جاری ہے)

سرگودہ ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے ٹرائیلز مورخہ 14نومبر بروز ہفتہ اسپورٹس اسٹیڈیم سرگودہ میں دوپہر 2بجے ہونگے ، 2رکنی سلیکشن کمیٹی جس کے سربراہ ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف ہونگے جبکہ کو آرڈینٹر PDCAکلیم عالم ممبر ہونگے۔

ٹرائیلز میں شرکت کے خواہشمند ڈس ایبلڈ کرکٹرز اپنے اپنے ریجنز میں مقررہ وقت اور تاریخ اور مقام پر وائٹ کٹ میں رپورٹ کریں۔ واضع رہے نیشنل ڈس ایبلڈ T-20کرکٹ چیمپئین شپ کا فائنل 3دسمبرورلڈ ڈس ایبلڈ ڈے کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنلز اور فائنل جیو سپر سے براہ راست دیکھایا جائے گا۔ ٹرائیلز کے بعد فیصل آباد ، لاہور اور سرگودہ کی حمتی ٹیموں کا اعلان کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :