محکمہ متروکہ وقف املاک بور ڈ نے میسرز قائزن پرائیویٹ لمیٹڈکو بلیک لسٹ کر دیا

کرپشن میں ملوث پائے گئے کسی بھی افسر یا ملازم سے رعائیت برتنے والے کو معاف نہیں کیا جائیگا‘صدیق الفاروق

پیر 9 نومبر 2015 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء )متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ ایک تعمیراتی کمپنی میسرز قائزن پرائیویٹ لمیٹڈکو بلیک لسٹ کر کے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریزصاحبان کو چٹھی لکھ دی ہے اس تعمیراتی فرم کو بورڈ سے ملحقہ پلازہ کی تعمیر کے حوالے سے بد عنوانی کے متعدد الزامات کا سامنا ہے ۔

اس پلازے کوحوالے سے ٹرسٹ کے دو سابق چیئرمینوں اور بورڈ کے سیکرٹریز، بورڈ کے انجینئروں اورکچھ دیگر افسروں کے نام آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ کے حکم پر بورڈ کے موجودہ سیکرٹری اکرام الحق بے بعض ریڑائرڈ افسروں اور دیگر لوگوں کو قانون کے مطابق لیگل نوٹس دینے کے علاوہ ضروری کاروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسی طرح چیئرمین بورڈ نے ڈی ایچ اے میں ٹرسٹ بورڈ کے تعمیر شدہ پلازوں کی تعمیر میں گھپلوں کا نوٹس لیتے ہوئے 9عدد ٹھیکے داروں کی زر ِ ضمانت ضبط کرنے کی منظوری دی جبکہ 12عدد دیگر پلازوں کے واجبات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ چیئرمین بور ڈ نے افسران کو ہدایت کی کہ کرپشن میں ملوث پائے گئے کسی بھی افسر یا ملازم سے رعائیت برتنے والے کو معاف نہیں کیا جائیگا۔