پاکستان میں دہشت پھیلانے والے جتھوں کو کسی صورتحال بر داشت نہیں کیاجائیگا ٗ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

آخری دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ٗ محمد نواز شریف

پیر 9 نومبر 2015 19:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت میں اجلاس میں ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت پھیلانے والے جتھوں کو کسی صورتحال بر داشت نہیں کیاجائیگا ٗآخری دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔پیر کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت یہاں وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی سے متعلق ایک اجلاس ہوا۔

وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔ اس موقع پر بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر سول اور فوجی حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایک بارپھرواضح کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت پھیلانے والے جتھوں کو کسی صورت بر داشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ کراچی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہو چکی ہے ملک بھر میں امن وامان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ٗانہوں نے کہاکہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :