الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کرانے کے لئے شیڈول جاری کر دیا ٗ23دسمبر کو پولنگ ہوگی
صوبہ سندھ کی یونین کونسلوں، یونین کمیٹیوں اور کمیٹیوں کے انتخابات 14 نومبر کو دوبارہ کرانے کے لئے شیڈول جاری
پیر 9 نومبر 2015 19:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کرانے کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے 23دسمبر کو پولنگ ہوگی ۔ شیڈول کے مطابق امیدوار 19 سے 20 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا سکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 26 اور 27 نومبر کو ہوگی۔ امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونلز میں اپنی اپیلیں 30 نومبر تک داخل کرا سکتے ہیں۔
ٹربیونلز 4 دسمبر تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے۔ امیدوار 7 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور 8 دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کے لئے ضلعی ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی بھی تقرری کی ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ کی یونین کونسلوں، یونین کمیٹیوں اور کمیٹیوں کے انتخابات 14 نومبر کو دوبارہ کرانے کے لئے شیڈول جاری کیا ہے جہاں انتخابی عمل بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 31 اکتوبر کو ختم ہوا تھا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کے لئے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی سیکشن 34 کے تحت آرڈرز جاری کئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق دوبارہ انتخابات گھوٹکی، خیرپور، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ میں ہوں گے۔ انتخابات مختلف وجوہات کی بناء پر ملتوی ہوئے تھے جن میں تصادم، بیلٹ پیپرز کی عدم موجودگی اور عدالتی معاملات شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.