امید ہے نومنتخب سپیکرسب جماعتوں کے ساتھ غیر جانبدار انہ رویہ اپنائیں گے ، سپیکر پارٹی وابستگی سے بالاتر اور پورے ایوان کامحافظ ہوتا ہے ، حکومت کا ہنی مون کا وقت ختم ہوگیا، وہ خاطر خواہ کار کردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی ، تمام اہم فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے اے پی سی میں ہوتے ہیں ، نومنتخب سپیکرکو اس روایت کو ختم کر کے پارلیمنٹ کو فعال بنانا ہوگا، ایم کیو ایم ملک میں صیح معنوں میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی چاہتی ہے

پیر 9 نومبر 2015 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی اور کسی بھی رکن قومی اسمبلی کے ایک ہی دور حکومت میں دوسری بار قو می اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا دوبارہ سپیکر منتخب ہونا پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہے، امید ہے کہ آپ سب جماعتوں کے ساتھ غیر جانبدار انہ رویہ اپنائیں گے کیونکہ سپیکر پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوتا ہے اور سارے ہاؤس کا محافظ ہوتا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہوگیا ہے،مگر کسی حوالے سے بھی خاطر خواہ کار کردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی، حکومت پر سخت تنقید ہوگی اور سپیکر کیلئے کٹھن وقت ہوگا،پی ٹی آئی بھی مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے انتخاب میں حصہ لیا اور باعزت طریقے سے اپنی شکست کو تسلیم کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شفقت محمود نے کہا کہ تمام اہم فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے اے پی سی میں ہوتے ہیں ،آپکو اس حوالے سے محنت کر نا ہوگی اور اس روایت کو ختم کر نا ہوگا اور پارلیمینٹ کو فعال بنانا بہت بڑا چیلنج ہے،پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور جو کچھ بھی کر رہی ہے وہ جمہوریت کی بہتری کیلئے ہی کر رہی ہے،ایم کیو ایم کے رہنماء ڈکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک میں صیح معنوں میں آئین اور جمہوریت کی بلادستی چاہتی ہے۔

وہ پیر کو یہاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب سپیکر قو می اسمبلی سردار ایاز صادق کو مبارکباد پیش کر نے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکر رہے تھے ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء شفقت محمود نے کہا ہے کہ منصب پر بیٹھنے کے بعد سپیکر پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوتا ہے اور سارے ہاؤس کا محافظ ہوتا ہے ، امید ہے کہ سردار ایاز صادق اپنے عہدے کو پورے ہاؤس کی بھلائی کیلئے استعمال کریں گے۔

پی ٹی آئی امید کرتی ہے کہ آپ سب کیلئے متوازن کردار ادا کریں گے کیونکہ پارلیمنٹ کو فعال بنانا بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور قومی اسمبلی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنی ہو گی اور اس کیلئے عوامی معاملات کو ایوان میں لانا چاہئے اور ان پر بحث ہونی چاہئے۔شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور جو کچھ بھی کر رہی ہے وہ جمہوریت کی بہتری کیلئے ہی کر رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایازصادق کودوبارہ سپیکرکی کرسی پر بیٹھنے پر پارٹی اور پوری اپوزیشن کی جانب سے مبارکباد دیتا ہوں ان کا دوبارہ انتخاب پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخی ہے شفقت محمودی کی بھی کامیابی ہے کہ انہوں نے انتخاب میں حصہ لیا اور باعزت طریقے سے اپنی شکست کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ آگے حکومت پر سخت تنقید ہوگی سپیکر کیلئے کٹھن وقت ہوگاکیونکہ حکومت نے اب تک کوئی کارنامہ سرانجام دیا حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کا اعتماد بحال کر نے کیلئے انتخابی اصلاحات پر جلد سے جلد کام کر نا ہو گا،تاکہ انکا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے ۔ فاٹا کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرجی جی جمال نے کہا کہ میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو دوبارہ سپیکر دوبارہ منتخب ہونے پر تمام فاٹا اراکین اور فاٹا کی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کر تا ہوں اور پی ٹی آئی کے میدوار شفقت محمود کو بھی مبارکباد پیش کر تا ہوں جنہوں نے جمہوری عمل کیلئے انتخاب میں حصہ لیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سپیکر کے انتخاب میں اسلئے حصہ لیا کہ میں فاٹا کی عوام کا احساس محرومی ختم کر نا چاہتا تھا تاکہ فاٹا کی عوام کو بتا سکوں کے پارلیمنٹ میں انکی بھی نمائندگی ہے اور اور اسکی بڑی سیتوں پر فاٹا کا بھی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا ریفارمز کے حوالے سے آج کل بہت باتیں ہو رہی ہیں ،فاٹا واحد علاقہ ہے جس کا چیف منسٹر الیکشن سے منتخب نہیں ہوتا،ضرارت اس بات کی ہے کہ فاٹا کی عوام کو اختیار ات دئے جائیں ،کیونکہ پاکستان کا امن اور بقاء فاٹا کے امن اور بقاء سے ہے۔

جماعت اسلامی کے صاحبزاد ہ طارق اﷲ نے کہا کہ ایاز صادق صاحب کا دوبارہ سپیکر منتخب ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ انہوں نے اپنے پہلے دور میں اپنے منصب سے انصاف کیا اور تمام جماعتوں کو اپنی رائے دینے کا بھر پور موقع دیا،مسلم لیگ ان کے علاوہ کسی اور کو اپنا امیدوار نامزد کر تی تو ہم اسکو ووٹ دینے کے حوالے سے سوچتے ،مگر جب ایاز صادق کا نام سامنے ایا تو ہم نہ بنا سوچے اپ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے میدوار شفقت محمود کو بھی مبارکباد پیش کر تا ہوں جنہوں نے جمہوری عمل کیلئے انتخاب میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ 26اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے بعد فوری امداد پر جمات اسلامی وفاقی اور صوبائی حکومت کی شکار گزار ہے مگر کچھ علاقے اج بھی موجود ہین جہاں متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کا انتظار کر رہی ہے امید ہے وزیر اعظم ان علاقوں کا بھی جلد دورہ کر یں گئے۔

اے این پی کے حا جی غلام احمد بلور نے کہا کہ ایاز صادق کا دوبارہ سپیکر منتخب ہو نے پر مبارکباد پیش کر تے ہیں ،مگر کیا اچھا ہوتا کے تحریک انصاف اپنا امیدوار کھڑا نہ کر تی اور ایاز صادق بلہ مقابلہ سپیکر منتخب ہوتے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنا امیدوار کھڑا کر نے پر تمام اپوزین جماعتوں سے مشاورت کر نا چاہیے تھی جس سے کم از اکم انکے ووٹوں میں تھوڑا بہت آضافہ ہی ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ عوام کو سہولیات اور ریلیف دینے میں ناکام ہوا مگر یہ سچ نہیں ۔حقیقت میں ہماری حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہیں۔پیپلز پارٹی کی رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی فہیمدہ مرز ا نے کہا کہ ایاز صادق صاحب کا دوبارہ سپیکر منتخب ہو نے پر مبارکباد پیش کر تی ہو ں۔انہوں نے کہا کہ سپیکر کا عہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کیلئے میں سپیشل ووٹ دینے کیلئے آئی۔اایاز صادق نے اپنے پہلے دور میں پارلیمنٹ کی بہتری کیلئے میرے شروع کئے ہوئے مشن کو آگے بڑھایا اور اپنے منصب سے خوب انصاف کیا جس کے بعد وہ دوبارہ اج اس منصب پر بیٹھے ہیں اور امید ہے کہ وہ آئندہ بھی پارلیمنٹ کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کر یں گئے