سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے7 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، 2500 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں ‘ 15 اضلاع کے ڈی آر اوز نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ، ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات نہیں کی جا سکتی

پیر 9 نومبر 2015 19:36

حید رآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ سندھ کے د وسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے سندھ کے 15 اضلاع میں 7 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، ان میں سے 2500 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں ‘ 15 اضلاع کے ڈی آر اوز نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے لیکن ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات نہیں کی جا سکتی۔

وہ پیر کو سندھ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے د وسرے مرحلے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 2500 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں۔ حیدر آ باد ڈویژن کے 230 مقامات پر تصادم ہونے کا خدشہ ہے۔ ہمیں تمام خدشات کا علم ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن لائحہ عمل تیار کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں خیر پور میں ہونے والے افسو س ناک واقعہ کی تحریری رپورٹ ا بھی تک نہیں ملی۔

خیر پور سانحہ کا ردعمل سانگھڑ میں بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ سیاستدانوں کی جانب سے خون ریزی کے بیانات آئے ہیں جس کے بعد بدین کی سیاسی صورتحال دیکھتے ہوئے اسے حساس قرار دیا گیا۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات کرنا ممکن نہیں صرف انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے گی