مولانا عبدالبر محمد قاسم کی رحلت امت کا ناقابل تلافی نقصان ہے،مولانا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں مولانا سلیم اﷲ اور حنیف جالندھری کا مشترکہ بیان

پیر 9 نومبر 2015 19:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماوں شیخ الحدیث مولانا سلیم اﷲ خان اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہاہے کہ مولانا عبدالبر محمد قاسم کی رحلت امت کا ناقابل تلافی نقصان ہے،مولانا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین و اراکین جامعہ قاسم العلوم کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جامعہ قاسم العلوم ملتان جیسی قدیم دینی وعلمی درسگاہ کے اہتمام پر برسوں فائز رہنے والے مولانا عبدالبر قاسم کی رحلت امت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی-وفاق المدارس کے قائدین نے جامعہ قاسم العلوم کی انتظامیہ اور مولانا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کے قائدین اور اراکین جامعہ قاسم العلوم کی انتظامیہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور مولانا کے درجات کی بلندی کے لیے دعاوں کا اہتمام کیا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :