جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے ہیڈکوارٹرکا دورہ

پیر 9 نومبر 2015 19:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے دورہ پشاور کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے ہیڈکوارٹر الخدمت ہاؤس سکندر ٹاؤن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبدالواسع ، سابق جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان ، صوبائی نائب امیر صاحبزادہ ہارون الرشید اور فاٹاکے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منصف خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر نورالحق ، سینئر پروگرام منیجر قاضی وجاہت اور میڈیا منیجر نورالواحدجدون نے ان کا استقبال کیا اور بعدازاں صوبائی صدر نورالحق نے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کو حالیہ زلزلہ کے نتیجے میں صوبہ خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت جاری امدادی سرگرمیوں کی تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ زلزلہ سے خیبر پختونخواکے بالائی اضلاع بالخصوص ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع چترال، شانگلہ، اپر دیر، لوئر دیر ، بونیر ، سوات ، تورغر اور کوہستان میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ زلزلے سے 83 ہزار سے زائد مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں جبکہ 495 سکول بھی زلزلہ کے نتیجے میں تباہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے اب تک زلزلہ متاثرین کو 9 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ریلیف فراہم کیا ہے جبکہ امدادی سرگرمیوں میں الخدمت کے 5 ہزار سے زائد رضاکار مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :