پاکستان اور قطر کے درمیان رواں ماہ ایل این جی معاہدہ طے پا جانے کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 9 نومبر 2015 20:05

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) پاکستان اور قطر کے درمیان رواں ماہ ایل این جی معاہدہ طے پا جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور قطر کے درمیان رواں ماہ ایل این جی معاہدہ طے پا جانے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان 15 برس کے دوران 16 ارب ڈالر مالیت کی 15 لاکھ ٹن ایل این جی درآمد کرے گا۔ منصوبے کے تحت ایل این جی درآمد اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :