اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے مرحلے پر ایک ووٹ نے تہلکہ مچا دیا

muhammad ali محمد علی پیر 9 نومبر 2015 20:14

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے مرحلے پر ایک ووٹ نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جو مسلم لیگ ن کے ایاز صادق جیتنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس مرحلےپر ایک مسترد شدہ ووٹ نے ایوان میں کھلبلی مچا دی۔ اس ووٹ کی پرچی پر کسی امیدوار کا نام لکھنے کی بجائے احتجاجی جملہ لکھا گیا تھا کہ " یہ پارلیمنٹ ملک دشمن، کسان دشمن اور مزدور دشمن ہے"۔ تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ ووٹ کی یہ پرچی کس رکن قومی اسمبلی کی جانب سے ڈالی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :