دریاخان،جعلی چیک دینے پر سکول ٹیچر کی درخواست پر مقامی آڑھتی کے خلاف مقدمہ درج

پیر 9 نومبر 2015 20:16

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء)جعلی چیک دینے پر سکول ٹیچر کی درخواست پر مقامی آڑھتی کے خلاف تھانہ سٹی دریاخان نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول دریاخان کے ٹیچر عظمت علی انصاری نے تھانہ سٹی دریاخان میں درخواست گزاری کہ اس نے 250بوری ناخود مقامی آڑھتی امجد پر بطور امانت رکھی جس نے اس کو فروخت کر کے بینک کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیاتھانہ سٹی دریاخان نے درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے جعلی چیک دینے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔