Live Updates

پی ٹی آئی کی انٹر پارٹی انتخابات میں ووٹرز کی تصدیق کیلئے ڈیٹا تک رسائی حاصل کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

پیر 9 نومبر 2015 20:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے انٹر پارٹی انتخابات میں ووٹروں کی تصدیق کے لئے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ فرخ ڈال کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات سے قبل انٹر پارٹی الیکشن کروا رہی ہے اس حوالے سے ووٹروں کی تصدیق اور حلقہ انتخابات کی تصدیق کیلئے الیکشن کمیشن کے ڈیٹا سے مدد لینے کیلئے پی ٹی آئی کو رسائی دی جائے تاکہ منصفانہ اور شفاف انتخابات منعقد کئے جاسکیں واضح رہے کہ درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :