نوشہرہ کینٹ پولیس نے سٹریٹ کرائم کرنے والے خطرناک گروہ کے بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا

پیر 9 نومبر 2015 20:24

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء ) نوشہرہ کینٹ پولیس نے مین بازار میں سٹریٹ کرائم کرنے والے خطرناک گروہ کے بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ کو اسلحہ سمیت گرفتارکرکے سٹریٹ کرائم میں چھینی گئی ہزاروں روپے نقدی موبائل فون برآمدکرلیا۔ملزمان نے مین صدربازار میں دن دیہاڑے معمر شخص سمیت درجنوں افراد کو لوٹنے والا بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ گرفتار چھینی گئی رقم برآمد ملزم کا اعتراف جرم کرلیا۔

معمر شخص لعل بادشاہ مین بازار نوشہرہ کینٹ میں گھر کے لیے سودا سلف خریدرہا تھا کہ تین مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر روکا اور سرعام جامہ تلاشی کے بعد ہزاروں روپے نقدی،موبائل فون اور گھڑی چھین کرفرار ہوگئے۔نوشہرہ کی مقامی عدالت نے ملزم پیرمحمد کو جسمانی ریماینڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ملزم کا سٹریٹ کرائم میں ملوث دیگر ساتھوں کے نام اگل دیے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کینٹ مین بازار میں گزشتہ کئی ماہ سے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں حیرت انگیزطورپر اضافہ ہوا ہے ۔مسلح ملزمان نے دوکانوں اور عام شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فونز چھینے اور کی ہزاروں روپے نقدی سے محروم کرنا معمول کی بات ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ربنواز خان نے واقع کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے DSP نذیر خان کی نگرانی میںSHO کینٹ سید اسماعیل شاہ خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک سونپا ۔

جس پر پولیس فورس کی تفتیشی ٹیم نے دن رات محنت اور انتھک کوشش سے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گروہ کے سر غنہ ملزم پیر محمد ولد گل حلیم سکنہ گلبہارنمبر4 پشاور کو گرفتارکر لیا ابتدائی تفتیش میں ملزم نے درجنوں واراتوں کا اعتراف جرم کرلیا ۔گرفتار ملزم کے مطابق ان کے گروہ اور اس نے ہی چند روز قبل معمر شخص لعل بادشاہ ولد سیعد بادشاہ نوشہرہ بازار میں خریداری کے لئے آ رہے تھا۔

پولیس کے مطابق اس واردات میں 3 رکنی گروہ نے اسلحہ کی نوک پر اُن سے رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق خطرناک گروہ کے دو اہم ملزمان کی ناموں کی شناخت ہوچکی ہے ان کے ٹھکانوں پر گرفتاری کیلئے چھاپے مارئے جارہے ہیں۔عدالت نے گرفتارملزم کوجسمانی ریماینڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :