مودی ایک انتہا پسند دہشت گرد ہیں‘ رحمان ملک

ہندو ظالمان نے جس طرح ظلم اور بربریت کا بازار بھارت میں گرم کیا ہے اس کو بھارتی عوام نے مسترد کرتے ہوئے انتخابات میں شکست دیدی

پیر 9 نومبر 2015 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی ایک انتہا پسند دہشت گرد ہیں‘ ہندو ظالمان نے جس طرح ظلم اور بربریت کا بازار بھارت میں گرم کیا ہے اس کو بھارتی عوام نے مسترد کرتے ہوئے ریاستی انتخابات میں شکست دیدی‘ نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو دوبارہ سپیکر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ پی ٹی آئی اپوزیشن جماعت کے طورپر مینڈیٹ کو تسلیم کر کے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے مشاورت کیا کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے مسلمانوں کے خلاف بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو ہوا دی ہے۔

(جاری ہے)

نریندر مودی آر ایس ایس کے پاور کو استعمال کر رہا ہے یہ خود دہشت گرد ہے پاکستان میں طالبان‘ ظالمان کے بعد یہ ہندو ظالمان ہے جن کو بروقت بھارت کو کنٹرول کرنا ہو گا ورنہ پاکستان کی طرح ان ہندو ظالماوں سے بھارت میں بھی بڑے مسائل پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اللہ نے عزت دی ہے جو کہ کوئی بھی نہیں چھین سکتا ہے ان کی کامیابی پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتے اور اسمبلی میں اکیلے اپوزیشن بننے کی کوشش کرتی ہے تو پھر پی پی پی ان کے فیصلوں کی تائید نہیں کر سکتے ہیں۔ حکومت کے اچھے اور برے اقدامات پر پی پی پی وقت اور موقع کے لحاظ سے عوام کے کے وسیع تر مفادات پر ہی احتجاج کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی اپوزیشن جماعت پی پی پی کے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے ساتھ مشاورت کیا کریں