مصباح الحق سے ملاقات پہلے سے طے شدہ نہیں ، شہریار خان

پیر 9 نومبر 2015 20:35

مصباح الحق سے ملاقات پہلے سے طے شدہ نہیں ، شہریار خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سے فوری طور ملاقات کا کوئی شیڈول پہلے سے طے شدہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اگر مصباح ملنا چاہتے ہیں تو مجھے ان سے ملنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے البتہ میں انہیں قائل کروں گا کہ ان کی ٹیسٹ ٹیم میں ضرورت ہے اس لئے وہ ریٹائر منٹ کا فیصلہ نہ لیں۔شہریار خان نے کہا کہ وہ لاہور ہی میں ہیں اور مصباح بھی وطن واپس ا آچکے ہیں ہیں تاہم ابھی تک ان سے ملاقات کو کوئی پروگرام نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :