علامہ اقبال کے پیغام و کلام کو عام کر کے ہی اقبال کے شاہین پیدا کیے جاسکتے ہیں،نیئر حسین بخاری

پیر 9 نومبر 2015 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء ) سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے پیغام و کلام کو عام کر کے ہی اقبال کے شاہین پیدا کیے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری کو ملک بھر کی مادری زبانوں میں ترجمے کے ذریعے عام شہری تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کائنا ت کو مسخر کرنے اور زمین کی تہہ کے خزانوں سے استفادہ کرنے کیلئے جدید علوم کے حصول اور تحقیق کے قائل تھے اور علم کو ہی جہالت کے خلا ف اصل ہتھیار سمجھتے تھے علامہ اقبال نے انسانیت کی سر بلندی کیلئے محبت و اخوت کا درس دیا جو قومیں اپنے مشاہیر اور اکابرین کے پیغام ، فکر پر عمل کرتی ہیں وہ کسی بھی شعبہ میں دنیا سے پیچھے نہیں رہتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرتی ناہمواری کو ختم کرنے اور قومی یکجہتی کو مضبوط تر کرنے کیلئے اقبال کے پیغام پر سختی سے عمل کر کے 19 کروڑ پاکستانیوں کو اتحاد کی لٹری میں پرویاجا سکتا ہے جس سے علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :