Live Updates

سپریم کورٹ، متحدہ اور پی ٹی آئی کے استعفوں بارے درخواستیں غیر موثر ہونے کاامکان،سماعت 12نومبر کو ہوگی

پیر 9 نومبر 2015 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے سید ظفر علی شاہ ، شاہد اورکزئی ، وحید احمد کمال کی دائر درخواستیں غیر موثر ہونے کاامکان ہے۔چیف جسٹس ا نور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بارہ نومبر کو مقدمے کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم ارکان کے استعفوں کے حوالے سے سید ظفر علی شاہ جبکہ شاہد اورکزئی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے ایم کیو ایم کے ارکان اپنے استعفے واپس لے کر اسمبلی اجلاسوں میں بھی شریک ہوچکے ہیں اور تحریک انصاف کے ارکان پہلے ہی اسمبلی آجارہے ہیں عدالت نے چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے حتمی جواب طلب کیا تھا جو آج منگل کو جمع کروائے جانے کا امکان ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات