پشاورپولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 61 غیر ملکیوں سمیت 82غیر قانونی رہائش پذیر اور 26 جرائم پیشہ افراد گرفتار

پیر 9 نومبر 2015 20:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے 3 دنوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران 61 غیر ملکیوں سمیت 82غیر قانونی رہائش پذیر وں اور 26 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات برآمد کرلیا گیا جبکہ حزانہ پولیس نے موٹرسائیکل چور کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور مبارک زیب خان کی ہدائیت پر ایس ایس پی اپریشنز ڈاکٹر میاں سعید کی نگرانی میں پشاور پولیس کے مختلف تھانہ جات نے 3 دونوں کے دوران 61 افغان مہاجرین اور 82 غیر قانونی رہائش پـذیر وں اور 26 جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 عدد کلاشنکوف ،16 عدد پستول ،1 عدد رائفل ،8کلو گرام چرس ،اور 9 بوتل شراب برآمد کر لی جبکہ خزانہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فورـا کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سنیچر آصف ولد گو ہر سکنہ شبقد ر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے ۔