پنجاب حکومت دیہی و شہری علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے‘شہباز شریف
جنوبی پنجاب کے اضلاع کو آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل فراہم کئے ہیں،وزیراعلیٰ کی صوبائی وزیر ہاؤسنگ سے گفتگو
پیر 9 نومبر 2015 21:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک نے ملاقات کی جس میں صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں اور ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے صوبائی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دیہی و شہری علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں انفراسٹرکچر بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت دیہی آبادی کو آمد و رفت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 150 ارب روپے کی خطیر رقم سے 2017 تک ہزاروں کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک نے وزیراعلیٰ کو بتایاکہ انفراسٹرکچر کے منصوبے اور ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.