وزیراعلیٰ نے ادائیگی مراکز میں کاشتکاروں کیلئے پانی اورچائے خود پی کرچیک کی

ادائیگی مراکز تک کا سفر اراکین اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران کیساتھ عام وین میں بیٹھ کر کیا

پیر 9 نومبر 2015 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے نارووال اورشیخوپورہ میں چھوٹے کاشتکاروں کو وزیراعظم کے کسان پیکیج کے تحت مالی امداد کی ادائیگی کے حوالے سے بنائے گئے مراکز کا بھی دورہ کیا اوران مراکز میں کاشتکاروں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مراکز میں کاشتکاروں کیلئے پانی خود پی کر چیک کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کو دی جانے والی چائے بھی خود پی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ چائے کومزیدبہتر بنایا جائے ۔

وزیراعلیٰ نے ادائیگی مراکز تک کا سفر مقامی اراکین اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران کے ساتھ عام وین میں بیٹھ کر کیا۔ وزیراعلیٰ کاشتکاروں میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل پوچھے۔کاشتکاروں نے وزیراعظم کے کسان پیکیج کو کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے تاریخ ساز اقدام قراردیتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پر زرعی اجناس کی قیمتوں کی کمی کے نقصان کے ازالہ کیلئے وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کسانوں کا بھر پور ساتھ دیا ہے ۔جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :