مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کاجناح ہسپتال کا دورہ

پیر 9 نومبر 2015 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور سندر فیکٹری حادثہ کے ملبہ سے 50 گھنٹے بعد نکالے جانے والے محنت کش شاہد اور دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے والے اظہر کی عیادت کی - انہو ں نے بتایا کہ دونو ں ٹانگوں سے معذور ہونے والے اظہر کا آپریش کیاجارہاہے ، مکمل صحت یابی کے بعد حکومت اظہر کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :