چیئرمین پیف قمرالاسلام آج مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں لیکچر دیں گے

پیر 9 نومبر 2015 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئرقمرالاسلام راجہ آجمینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں12 ویں پبلک پالیسی اینڈ گورنینس کورس کے شرکاء کوحکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسیوں اور ان پر عمل درآمد کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قمرالاسلام حکومت پنجاب کی جانب سے فروغ تعلیم کے لیے کیے جانے والے اقدامات بالخصوص پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے بے وسیلہ بچوں کی تعلیم کے لیے جاری کوششوں سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔