Live Updates

تحریک انصاف کادسمبر میں اپنے تمام پارٹی عہدے تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا فیصلہ ‘فروری میں الیکشن کر وانے کا امکان ‘ذرائع

پیر 9 نومبر 2015 21:28

تحریک انصاف کادسمبر میں اپنے تمام پارٹی عہدے تحلیل کرکے نئے الیکشن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے دسمبر میں اپنے تمام پارٹی عہدے تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ دسمر کے دوسرے ہفتے میں عبوری سیٹ اپ بنا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انٹرا الیکشن سے پہلے پارٹی کے ناراض رہنماوں کو منانے کی کوشش بھی کی جائیگی۔عبوری سیٹ اپ کے دو ماہ بعد دو مراحل میں پارٹی الیکشن کرائے جائینگے۔اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیالاتی الیکشن ختم ہوتے ہی عمران خان اس کا اعلان کرینگے۔انٹرا الیکشن دو فروری کو کرائے جانے کا امکان ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات