فیصل آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق

پیر 9 نومبر 2015 21:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) فیصل آباد میں دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے پولیس انسپکٹر رانا عاطف کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو فیصل آباد کے علاقے سنت سنگھ ریلوے پھاٹک کے قریب فائرنگ ہوئی جس میں پولیس انسپکٹر رانا عاطف جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

انسپکٹر رانا عاطف تھانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردون نے رانا عاطف کی گاڑی کو نشامنہ بنایا ۔ رانا عاطف کے ساتھ ان کے ڈرائیور پر بھی فائرنگ کی گئی۔ ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے۔ رانا نے کئی دہشت گردوں کو گرفتا رکیا جس کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :