پاکستان نے افغانستان سے متعلق آئندہ ماہ اسلام آبادمیں ہونے والی کانفرنس میں بھارت کو شرکت کی دعوت دیدی
کانفرنس میں شرکت کیلئے نئی دہلی کو دعوت نامہ موصول ہوا ہے ، کانفرنس میں سشما سوراج کیشرکت کرنے یا نہ کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،بھارتی سفارتی ذرائع
پیر 9 نومبر 2015 21:36
اسلام آباد/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان نے افغانستان سے متعلق آئندہ ماہ اسلام آبادمیں منعقد ہونے والی اہم علاقائی کانفرنس میں بھارت کو شرکت کی دعوت دیدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ افغانستان سے متعلق وزارتی کانفرنس اسلام آباد میں دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی جس میں شرکت کیلئے 31 ممالک کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھی ایک رسمی دعوت نامہ بھجوا یا گیا ہے ۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دہلی نے پاکستان کی دعوت قبول کرلی تو دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان برف پگھلنے میں مدد ملے گی ۔کانفرنس 7 اور 8 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں آذربائیجان، چین، بھارت، ایران، قازقستان، کرغستان، روس، سعودی عرب، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور افغانستان سمیت کئی ہمسایہ ممالک شرکت کریں گے ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.