سول ایوی ایشن نے کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو ملتان میں لینڈ کر وا دیا

ایئرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو بسوں کے ذریعے لاہور پہنچانے کا فیصلہ‘مسافروں نے انتظامیہ کیخلاف احتجاج شروع کر دیا

پیر 9 نومبر 2015 21:36

لاہور/کراچی /ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو ملتان میں لینڈ کر وا دیاگیاہے اور ایئرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو بسوں کے ذریعے لاہور پہنچانے کا فیصلہ کیاہے جس پر مسافروں نے انتظامیہ کیخلاف احتجاج شروع کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کو ہنگامی طور پر ملتان میں اتار لیا گیاہے اور پرواز پچھلے پانچ گھنٹوں سے ایئرپورٹ پر کھڑی ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔ایئرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو ملتان سے لاہور بسوں کے ذریعے پہنچانے کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج شروع کر دیاہے اور لانج کا ایگزیٹ گیٹ بند کر دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :