ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں812چھاپے

گرانفروشی پر40,900 روپے جرمانہ عائد،41 کے خلاف مقدمات درج،59 افراد گرفتار ،18 کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

پیر 9 نومبر 2015 21:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے812مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر31 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ40,900روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،41افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر59افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے18افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :