آئیڈیالوجی اور ہیروز کو متنازعہ بنانے والی قومیں زیرو ہو جاتی ہیں،اکرم رضوی
پیر 9 نومبر 2015 22:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)انجمن طلبہ اسلام کے چیئرمین مرکزی میڈیا سیل محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ آئیڈیالوجی اور ہیروز کو متنازعہ بنانے والی قومیں زیرو ہو جاتی ہیں ۔اقبال ؒکے اشعار پڑھنے اور مائیک گرانے والی قیادت فکر اقبال ؒکو اپنے کردار میں ڈھالے ۔اقبالیات کا مضمون ہر سطح پر لازمی قرار دیا جائے ۔
وہ پیر کو اقبالؒ ڈے کے موقع پر پیغا م اقبالؒ طلبہ کنونشن کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام قائد کی فکر کی امین ہے اور انکا مشن جاری رکھے گی ۔یوم اقبال ؒ پر تعطیل نہ کرنا اقبال ؒ کے افکار سے غداری ہے ۔اقبال ؒڈے کی تعطیل ختم کرکے حکومت نے لوگوں کے ذہنوں سے تاریخ پاکستان کے نقوش مٹانے کی کوشش کی ہے ۔
زندہ قومیں اپنے ہیروز کے دن عقیدت و احترام سے مناتے ہیں مگر وطن عزیز کے عاقبت نااندیش حکمران نئی نسل کو انکے افکار و نظریات سے ناآشنا کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا حکمرانوں کی طرف سے قومی دنوں کو نشانہ بنانا شرمنا ک فعل ہے ۔ناکام اور بدنام حکمرانوں نے اقبال ڈے پر بھی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے ۔فکر اقبال اپنانے اور پھیلانے کی ضروت ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.