مسلم لیگ (ن ) یونین کونسل نمبر 103 سبزہ زار کے کارکنوں کا اجلاس

یوسی چیئرمین حاجی میاں طارق کو ڈپٹی میئر مقرر کیا جائے ،وزیر اعلی سے اپیل

پیر 9 نومبر 2015 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن ) یونین کونسل نمبر 103 سبزہ زار کے کارکنوں کا ایک اجلاس سینئر رہنما غضنفر علی شاہ کی رہائش گاہ ایل بلاک میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں جنرل کونسلر محمد بابر خان ، میجر (ر)آصف ریاض، بابا جی بھٹہ ، وقاص شاہ، حاجی شیخ جمشید سمیت دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اجلاس میں مشترکہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف سے اپیل کی گئی کہ یوسی چیئرمین حاجی میاں طارق کو ڈپٹی میئر مقرر کیا جائے تاکہ علاقائی مسائل حل ہو سکیں اور تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہو ۔

غضنفر علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنے ایم این اے مہر اشتیاق احمد اور ایم پی اے میاں مرغوب احمد سے استدعاء کر تے ہیں کہ وہ حاجی میاں طارق کو ڈپٹی میئر مقرر کروانے میں اپنا قلیدی کردار ادا کریں