ٹریفک پولیس شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر ے،آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان کی ہدایت

پیر 9 نومبر 2015 22:36

اسلام ا ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) آئی جی پولیس اسلام آباد طاہر عالم خان نے ٹریفک پولیس کو شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو دوست بھی بنائے تاکہ پولیس فورس پر شہریوں کا اعتماد مزید بڑھے، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں کمزوروں کو پکڑنے اور بڑوں کو چھوڑنے کی روایت کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈرائیونگ لائسنس کا نظام بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو گیا ہے ،غیر ملکی سفارتکار بھی پاکستان کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے پر فخر کرتے ہیں، پیرکو آئی جی پولیس اسلام آباد طاہر عالم خان نے ٹریفک کے پولیس دفتر کادورہ کیا،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب اور ایس پی ٹریفک خالد رشید آئی ٹی پی ریڈ یو ایف ایم 92.4کی اسٹیشن ڈائر یکٹر میڈیم عا ئشہ جمیل دیگر افسران بھی مو جو د تھے اس مو قع پر ایس پی ٹریفک خالد رشید نے انہیں ٹریفک پولیس کی کار کر دگی اور ڈرائیونگ لائسنس کے نئے نظام پر عمل در آمد سے متعلق بریفنگ دی، آئی جی نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے بنائے گئے و ن ونڈو ہال کا بھی دورہ کیا،آئی جی پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان ٹریفک پولیس سے متعلق رائے لی، شہریوں نے ٹریفک پولیس کی کار کردگی اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل کو قابل تعریف اور تسلی بخش قرار دیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پولیس طاہر عالم خان نے کہا کہ ٹریفک پولیس شہریوں کی مشکلات کو مزید کم کرے اور عوام دوستی کو اپنا شعار بنائے تاکہ پولیس پر لوگوں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو،انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر چھوٹا بڑا سب برابر ہیں اس لئے سب کے ساتھ مساوی برتاو ہونا چاہیے،کمزوروں کو پکڑنے اور بڑوں کو چھوڑنے کی روایت کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

۔عمرفاروق