سینیٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے وصول کی جانیوالی فیس اوردیگرمتعلقہ چارجز کو کنٹرول کرنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی

پیر 9 نومبر 2015 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) سینیٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے وصول کی جانیوالی فیس اوردیگرمتعلقہ چارجز کو کنٹرول کرنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی،پیرکو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹرطلحہ محمود نے قرارداد پیش کی کہ حکومت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے وصول کی جانیوالی فیس اوردیگرمتعلقہ چارجز کوکنٹرول کرنے کیلئے موثراقدامات اٹھائے،جس پر چیئرمین سینیٹ نے قرارداد ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے متفقہ طورپر منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :