چیئرمین سینیٹ نے کھوکھوں پرکریک ڈاؤن کے معاملے کوقائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن کے سپردکردیا

پیر 9 نومبر 2015 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے سی ڈی اے کی طرف سے کھوکھوں پرکریک ڈاؤن کے معاملے کوقائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن کے سپردکردیا۔

(جاری ہے)

پیرکو سینیٹ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد سے کہاکہ انہوں نے کھوکھوں کے معاملے پررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر وزیرمملکت شیخ آفتاب احمد نے کہاکہ سی ڈی اے کے کھوکھوں کیلئے دس بائی دس جگہ کی اجازت تھی لیکن یہ کھوکھوں والے مزید ساتھ جگہوں پر قبضہ کرلیا اور دس بائی دس والا ایگریمنٹ بھی2013ء میں ختم ہوگیا ٹوٹل کھوکھے 485 تھے ان میں سے320 گرادیئے گئے۔

سینیٹرجاوید عباسی نے کہاکہ اسلام آباد میں109 غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کام کررہی ہیں ان کیخلاف تو کوئی ایکشن نہیں ہورہا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہاکہ کھوکھوں والا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اس معاملے کو سٹینڈنگ کمیٹی کابینہ ڈویژن کے حوالے کیاجاتاہے جس پر انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی دو ہفتوں میں رپورٹ ایوان میں پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :