آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبو ب نے کوئٹہ شہر میں سیکو رٹی مزید ہا ئی الرٹ کرنے کے احکاما ت جاری کر دیے

پیر 9 نومبر 2015 23:01

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبو ب نے کوئٹہ شہر میں سیکو رٹی مزید ہا ئی الرٹ کرنے کے احکاما ت جاری کر دیے ہیں تفصیلا ت کے مطابق کو ئٹہ شہر میں گز شتہ دو روز سے ناخوشگو ار واقعات کے بعد آئی جی پولیس نے کوئٹہ شہر میں ہا ئی الرٹ سیکو رٹی کے مزید احکاما ت جاری کر دیے ہیں اور خا ص طو ر پر خارجی اور داخلی راستوں کی کڑ ی نگرانی کرنے کی ہد ایت کی ہے اس کے علا وہ خا ص طو رپر کو ئٹہ شہر میں بلو چستان کا نسٹیبلری اورردیگر فورسزکے گشت میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ مختلف اور حساس علا قوں میں نا کے لگا کر چیکینگ کی ہد ایت کی خاص طورپر کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیو ں کی سخت چیکنگ شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء آئی جی پولیس نے ایک نجی ٹی وی کے کمیر ہ مین پر پولیس کی جانب سے تشدد کے واقع کا سخت نو ٹس لیا ہے اور اے آئی جی پولیس کو انکو ائر ی کا حکم دیا ہے ۔