وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا گھرکی ہسپتال کے قریب آئل ڈپو میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس‘ انتظامیہ سے رپورٹ طلب

قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس‘ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت `

پیر 9 نومبر 2015 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گھرکی ہسپتال کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ہونے والی آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اورجاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :