شیخ آفتاب کا انتخابی مہم میں حصہ لینا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، حاجی شیراز خان

پیر 9 نومبر 2015 23:02

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) امیدوار چیئرمین بلدیہ حضرو حاجی شیراز خان نے کہا کہ میں وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد کے خلاف الیکشن لڑ رہا ہوں، وفاقی وزیر اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کرتے ہوئے اپنے امیدوار کی ہمدردی میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں میرے وارڈ میں شیخ آفتاب کے روزانہ دورے ہو رہے ہیں اور جو کام انہیں 8سالوں میں یاد نہیں تھے ووٹوں کیلئے اب کررہے ہیں اور انتخابات کے بعد ایک بار پھر محلہ شہباز گڑھ اور پورے حضرو شہر کو بھول جائیں گے، ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے وارڈ حضرو میں کسی بہانے لوگوں کے کام تو ہو رہے ہیں، گلیاں نالیاں بن رہی ہیں اور ٹرانسفارمر لگ رہے ہیں مگر حضرو ، شہباز گڑھ کے غیور عوام سب سمجھتے ہیں کہ اب یہ کام کیوں کئے جا رہے ہیں، اگر الیکشن نہ لڑتا تو یہ کام بھی نہ ہونے تھے تاہم مجھے یقین ہے کہ سب کچھ سمجھنے والے عوام کام شیخ آفتاب سے کروا کے ووٹ میرے انتخابی نشان ’’ گول میز‘‘ کو دینگے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو خان گروپ کے متحرک امیدوار جنرل کونسلر حافظ محمد طارق کی حمایت میں منعقدہ محلہ عید گاہ میں ملک ابرار کے ڈیرہ پر ایک بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ صدر خان گروپ محمد خالد خان، امیدوار جنرل کونسلر طارق جاوید، حاجی فاروق، مبین خان، حاجی عبارث، شیر محمد، سلطان روم ، میر محمد، سکندر لالہ، سعید، آصف، سجاد، حافظ گوہر الرحمن، زاہد، فیروزدین، شاہ زیب، ابرار احمد، اسرار احمد، راسب، نور گل ، زرگل، فدا، احید اختر،عبدالرحیم، علی، عزیز اﷲ، شیرنواز، حق نواز، فہیم، امجد اظہر، تیمور سجاد، فضل مالک، غریب نواز اور سینکڑوں لوگوں نے شرکت کرکے خان گروپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گول میز کو ووٹ دینے کا عہد کیا، شیراز خان نے کہا کہ اتحاد گروپ کے قائد نے ناظم منتخب ہوتے ہی میجر گروپ میں شمولیت اختیار کی اور ڈار گروپ کی رہنمائی میں اقتدار کے مزے اڑائے جبکہ ہم اپوزیشن کے باوجود اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہے جس پر اگلے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے اتحاد گروپ اور ڈار گروپ کو شکست دیکر ہمیں ایک بار پھر منتخب کرکے ہماری خدمات کا اعتراف کیا، انہوں نے کہا کہ میجر گروپ کی خواہش پر ہم عوام کے مفاد کیلئے میجر گروپ میں شامل ہوئے اور پھر حضرو کے شہریوں نے دیکھا کہ 80سے زائد بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ نوکریاں دیں اور اب ایک بار پھر عوام سے وعدہ ہے کہ منتخب ہو کر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں نالیاں، گلیاں اور مختلف محلوں تک سڑکیں بنا کر دیں، صفائی کا نظام بہترین تھا، ٹریفک کے مسائل نہیں تھے جبکہ سٹریٹ لائٹس ہر گلی ہر محلے میں جگہ جگہ نصب کیں جبکہ مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ڈار گروپ اور اتحاد گروپ والوں نے صرف ذاتی مفادات اٹھا کر شہریوں کو نظر انداز کیا۔

متعلقہ عنوان :