واقعہ خیر پور کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 13ہوگئی

پیر 9 نومبر 2015 23:05

خیرپور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء ) خیرپور میں یونین کونسل درازہ شریف کا ایک اور زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 13 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ کے ضلع خیر پور میں ہونیوالے سانحہ میں 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور زخمی جاں بحق ہوگیا جس کے بعد واقع میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ کئی زخمی ابھی بھی زیر علاج ہے

متعلقہ عنوان :