Live Updates

عمران خان اور ریحام خان کا طلاق نامہ منظر عام پر آگیا ،100روپے کے اسٹامپ پیپر پر تحریر کیے جانیکا انکشاف

میں عمران خان ریحام خان بنت نیئر رمضان کو تین طلاق دیکر اپنی زوجیت سے خارج کرتا ہوں‘عمران خان کے طلاق پر درج الفاظ

پیر 9 نومبر 2015 23:06

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور ریحام خان کا طلاق نامہمنظر عام پر آگیا ، 100روپے کے اسٹامپ پیپر پر تحریر کیے جانیکا انکشاف ‘دونوں کے علاوہ گواہان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق طلاق نامے پر عمران خان کے دستخط اور انگوٹھے کے نشان بھی ہیں ‘ عمران کی طرف سے صمد خان اور بیگم آفریدی جبکہ ریحام کی طرف سے ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو نگران مقرر کیا گیانگرانوں کا تقرر ریحام خان کا سامان بنی گالہ سے منتقل کرنے کیلئے کیا گیا‘عمران خان نے ان الفاظ کے ذریعے ریحام خان کو طلاق دی کہ میں عمران خان ریحام خان بنت نیئر رمضان کو تین طلاق دیکر اپنی زوجیت سے خارج کرتا ہوں۔

عدت پوری ہونے کے بعد ریحام جہاں چاپے وہاں نکاح کرسکتی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات