کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کا لاہور ہائیکورٹ میں بریت کیلئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

پیر 9 نومبر 2015 23:06

کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کا لاہور ہائیکورٹ میں بریت کیلئے اپیل دائر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) ماڈل گرل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں بریت کیلئے اپیل منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں دائر کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان کی قانونی ٹیم نے کرنسی سمگلنگ کیس میں بریت کی درخواست پر کسٹم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار کر لی ہے جو لاہور ہائیکورٹ میں منگل کو دائر کی جائے گی، اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسٹم کورٹ نے حقائق کو نظرانداز کر کے بریت کی درخواست مسترد کی، ایان علی کو فردجرم عائد کرنے سے پہلے بری کیا جائے۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے گزشتہ جمعہ کو ایان علی کی بریت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔