ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ 0.3فیصدشرح کی 15نومبر تک توسیع کردی

پیر 9 نومبر 2015 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) فیڈرل بورڈآف ریونیونے ودہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ 0.3فیصدشرح کی 15نومبر2015تک توسیع کردی ،ایف بی آرسے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آرنے حکومت اورتاجروں کے مابین طے پانے کے بعدودہولڈنگ ٹیکس کی شرح0.3فیصدرکھنے پراتفاق کیاتھا،ودہولڈنگ ٹیکس کی مدت 7نومبرکوختم ہوگئی تھی اوراب حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 15نومبرتک 0.3فیصدرکھنے پرنوٹیفکیشن جاری کردیاہے

متعلقہ عنوان :