پشتونخوامیپ کی تاریخ رہی جب بھی وعدہ کیا ہے اس کی پاسداری کی ہے،سینیٹر عثمان خان کاکڑ

4 دسمبر کو وزیراعلیٰ شپ کی تبدیلی کا مسئلہ مسلم لیگ (ن) کا اندرونی مسئلہ ہے ہم بحیثیت اتحادی اس بات کے پابند ہیں کہ جو مسلم لیگ (ن) کرے اس وعدے کی ہم پاسداری کریں گے،بائی صدر پشتونخواملی عوامی پارٹی

پیر 9 نومبر 2015 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ کی تاریخ رہی ہے کہ جب بھی وعدہ کیا ہے اس وعدے کی پاسداری کی ہے تاہم 4 دسمبر کو وزیراعلیٰ شپ کی تبدیلی کا مسئلہ مسلم لیگ (ن) کا اندرونی مسئلہ ہے ہم بحیثیت اتحادی اس بات کے پابند ہیں کہ جو مسلم لیگ (ن) کرے گی اس وعدے کی ہم پاسداری کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے ہر وقت اتحادیوں کیساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کی ہے اورہماری تاریخ رہی ہے کہ ہم نے ہمیشہ ایک واضح موقف اورکردار ادا کیا ہے اور وزیراعظم میاں نوازشریف نے مری معاہدے سے متعلق بھی بات کی ہے کہ وقت آنے والے فیصلہ کیا جائے گا پشتونخوامیپ بحیثیت اتحادی ہر اس وعدے کی پاسداری کرے گی جو اتحادیوں کیساتھ وعدہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ دسمبر میں وزیراعلیٰ شپ کی تبدیلی کا مسئلہ مسلم لیگ (ن) کا اندرونی معاملہ ہے جو مسلم لیگ (ن) کرے گی بحیثیت اتحادی ہم اس کیساتھ ہیں اور وعدے کے پابند ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف جو بھی بات مری معاہدے کے متعلق کریں گے پشتونخوامیپ وعدے کے مطابق وہی کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :