کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سے جعلی نوٹ بنانے والا شخص گرفتار

muhammad ali محمد علی منگل 10 نومبر 2015 00:17

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سے جعلی نوٹ بنانے والا شخص گرفتار

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سے جعلی نوٹ بنانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات کے وصول ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاون کے علاقے سے جعلی نوٹ بنانے والے شخص غلام مصطفی کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کے 2 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی جانب سے گزشتہ ایک برس سے 5 ہزار، 1 ہزار اور پانچ سو کے جعلی نوٹ بنائے جارہے تھے۔ ملزم کے قبضے سے نوٹ بنانے والی پلیٹ اور کیمیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :