یونس خان انگلینڈ سے سیریزکے بعد ون ڈے سے ریٹائرہوجائینگے ، غیر ملکی میڈیا کا دعوی
منگل 10 نومبر 2015 11:02
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10نومبر۔2015ء ) ایک غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان انگلینڈ سے سیریز کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائینگے ۔
(جاری ہے)
یونس کو حالیہ سیریز کیلیے ایک بار پھر ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنانے پر مختلف حلقوں کی جانب سے سلیکٹرز پر خاصی تنقید ہو رہی ہے ، ٹیم مینجمنٹ خصوصاً ہیڈ کوچ وقار یونس بھی اس سے خوش نہیں ، سینئر بیٹسمین کوٹیسٹ میں بہتر کارکردگی پر ون ڈے میں ایک اور لائف لائن دی گئی ۔
اس سے قبل رواں برس کے آغاز میں ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد انھیں ڈراپ کیا گیا تھا ، یونس ون ڈے کرکٹ میں واپسی کیلیے خاصے بے چین تھے اور کئی بیانات میں اس حوالے سے خواہش بھی ظاہر کی ، قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ باعزت انداز سے ریٹائرمنٹ چاہتے ہیں اسی لیے زور دے کر ون ڈے سکواڈ میں واپس آئے اور اب انگلینڈ سے سیریز کے بعد ازخود کھیل کو چھوڑیں گے البتہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.