ملتان :فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جا ں بحق، خاتون زخمی

منگل 10 نومبر 2015 11:41

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) ملتان میں ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جا ں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کیمطابق فائرنگ کا واقعہ پیر کالونی نمبر تین میں پیش آیا جہاں مسلح ملزما ن نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس کاکہناہیکہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :