بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرملزم سے پانچ کلو200گرام منشیات برآمد

منگل 10 نومبر 2015 11:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے برمنگھم منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرملزم الیاس ادریس کے قبضہ سے 5کلو200گرام ہیروئن پکڑی گئی۔

(جاری ہے)

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ملزم الیاس ادریس پی آئی اے کی پی کے 791 کے ذریعے برمنگھم جا رہا تھا کہ مسافر کو سکیننگ کے دوران اس وقت پکڑ لیا گیا جب وہ سامان کی چیکنگ کررہا تھا ، ملزم نے اوون کے منشیات خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی ۔ہیروئن برآمدہوتے ہوئے ایئرپورٹ سکیورٹی نے ملزم کو حراست میں لے لیا جہاں پر ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :