روس نے ایران کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس 300 دفاعی میزائل سسٹم فراہم کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی
منگل 10 نومبر 2015 11:50
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر سے پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد روس نے ایران کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس 300 دفاعی میزائل سسٹم فراہم کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق روس کے سرکاری ادارے روسٹیک کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’روس اور ایران کے درمیان ایس 300 میزائل سسٹم کی فراہمی کا منصوبہ ایک بار پھر زیر غور ہے۔
‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔خیال رہے کہ ایران اور دنیا کی چھ سپرپاورز کے درمیان رواں سال جولائی میں ہوجانے والے جوہری معاہدے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے روس نے رواں سال اپیریل میں ہی ایران پر میزائل سسٹم کی فراہمی پر موجود پابندی کو ہٹالیا تھا۔(جاری ہے)
روس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مذکورہ میزائل سسٹم صرف اور صرف دفاعی استعمال کے لیے ہے اور اس پر اقوام متحدہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے ایران پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگائے جانے کے بعد روس نے 2010 میں ایران کو مذکورہ دفاعی میزائل سسٹم کی فراہمی روک دی تھی۔اس کے بعد ایران نے روس کے خلاف جنیوا کی ثالثی عدالت میں 4 ارب ڈالرہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔حالیہ معاہدے کے بعد روس کا کہنا ہے کہ وہ اب ایران کو مذکورہ دفاعی میزائل سسٹم کا مزید جدید ورڑن فراہم کرے گا تاہم اس کے حوالے سے فوری طور پر کسی قسم کا اعلان سامنے آیا ہے۔روسیٹک کے مطابق معاہدے کے پہلے حصے کے مکمل ہونے پر ایران نے روس کے خلاف قانونی دعوے سے پیچھے ہٹنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔آر آئی اے نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسٹیک کے چیف ایگزیکٹو سرگئی سیمیزوف نے دبئی ائیر شو میں کہا ہے کہ ایئر ڈیفنس سسٹم کے معاہدے سے عرب ممالک کو نہیں گھبرانہ چاہیے۔’یہ دفاعی سازوسامان ہے اور یہ ہم کسی بھی ملک کو فراہم کرسکتے ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ اگر عرب ممالک ایران پر حملہ کرنے نہیں جارہے تو وہ کیوں خوف زدہ ہیں یہ صرف دفاعی سازوسامان ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ان سے کئی بار رابطہ کیا ہے اور اس سسٹم کو فراہم نہ کرنے کی گزارش کی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.