اسرائیلیوں پر فلسطینیو ں کے حملے قابل مزمت، اسرائیل کا دفاع امریکہ کی اولین ترجیح ہے،باراک اوبا ما
منگل 10 نومبر 2015 11:50
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) امریکہ صدر براک اوباما نے فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا دفاع امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔اسرائیل فلسطین کشیدگی کے تناظر میں پیر کو واشنگٹن میں اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔دونوں رہنماوٴں کے درمیان 13 ماہ کے بعد یہ ملاقات ایسے وقت پر ہو رہی ہے، جب فلسطینوں کی جانب سے اسرائیلیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس ملاقات کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے درمیان 30 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے بھی طے پایا ہے۔جولائی میں عالمی برادری اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے کے بعد دونوں رہنماوٴں کی یہ پہلی ملاقات ہے۔(جاری ہے)
اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے امریکہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اْس نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششیں ترک نہیں کی ہیں اور وہ فلسطین اسرائیل تنازعے کے حل میں سنجیدہ ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کو اس بات کی توقع نہیں ہے کہ اْن کی مدتِ صدارت کے آخری سال میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے طے پا جائے لیکن صدر اوباما چاہتے ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے طریقہِ کار واضح کریں۔صدر اوباما سے ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد بڑھانے کے لیے کہا ہے، جورپورٹ کے مطابق تین ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر سالانہ تک کی جا سکتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے، امریکی صدر بائیڈن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.