Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 11:50

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہئے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں اس پروگرام کے توسط سے عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ چاہے ابھی مجھے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن نہ بنائیں، لیکن میں جو گذشتہ چار ماہ سے ن لیگ کے خلاف پنڈی میں جنگ لڑ رہا ہوں اسے جیتنے دیں .

(جاری ہے)

فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ میں پارٹی لیڈر شپ سے گزارش کرتا ہوں کہ میرا کتنا بھی بڑا گناہ ہو اسے ایک طرف رکھ کر ایک ماہ کے لیئے این اے 56 کی ذمہ داری مجھے سونپی جائے، فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہار جیت میری ذمہ داری ہو گی جسے میں قبول کروں گا لیکن میں ہاتھ جوڑ کر پی ٹی آئی قیادت سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے موقع دیا جائے ورنہ میری خون پسینہ ایک کر کے کی گئی 4 ماہ کی محنت رائیگاں چلی جائے گی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات