روس کو ایتھلیٹکس کے مقابلوں سے معطل کر دینا چاہیے، عالمی انسداد ادارہ ممنوعہ ادویات

منگل 10 نومبر 2015 11:51

روس کو ایتھلیٹکس کے مقابلوں سے معطل کر دینا چاہیے، عالمی انسداد ادارہ ..

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) کھیلوں میں ممنوعہ ادویات کے انسداد کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ روس کو ایتھلیٹکس کے مقابلوں سے معطل کر دینا چاہیے۔عالمی تنظیم برائے انسداد ممنوعہ ادویات (ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی) نے یہ تجویز اپنے ایک آزاد کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں پیش کی ہے جو ان الزامات کی تحقیق کر رہا تھا کہ روسی کھلاڑیوں نے انسدادِ ممنوعہ ادویات کے افسران کو رشوت دے کر ممنوعہ ادویات استعمال کیں اور ان کے استعمال کے ٹیسٹ کے نتائج پر پردہ ڈالا۔

کمیشن نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ مختلف ممالک کی بین الاقوامی نمائندہ تنظیم آئی اے اے ایف بھی اس معاملے پر پردہ ڈالنے میں ملوث ہے۔اطلاعات کے مطابق ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے یہ بھی کہا ہے کہ پانچ کھلاڑیوں اور پانچ کوچوں پر عمر بھر کے لیے ممنوعہ ادویات کے حوالے سے پابندی عائد کر دی جائے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار ایتھلیٹکس فیڈریشنز (آئی اے اے ایف) کے اندر ان ’مسلسل ناکامیوں‘ کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی وجہ سے ادارہ انسدادِ ممننوعہ ادویات کے ’موثر‘ پروگرام کے اطلاق میں ناکام ہوا ہے۔

اس کے علاوہ آئی اے اے ایف کے سابق صدر کی سربراہی میں کام کرنے والے کمیشن کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنہ 2012 میں لندن میں منعقد ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں جو ’رخنا‘ پڑا تھا اس کی وجہ بھی یہ تھی کہ اس وقت روسی ایتھلیٹوں کے خلاف ’بالکل کوئی کارروائی نہیں کی گئی‘ اور آئی اے اے ایف اور روس کی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ان کھلاڑیوں کے جو پروفائل جمع کرائے تھے وہ مشکوک تھے۔

پیر کو جنیوا میں منظر عام پر لائی جانے والی اس رپورٹ کی اشاعت سے پہلے آئی اے اے ایف کے صدر لارڈ کوئی کا کہنا تھا کہ آج کل ’ایتھلیٹکس کی دنیا کے تاریک دن‘ ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’میرے منتخب ہونے کے محض ایک دن بعد ہی میں نے تنظیم کے معاملات پر نظر ثانی کا ایک بڑا منصوبہ شروع کر دیا تھا۔ اور صاف ظاہر ہے کہ ممنوعہ ادویات کے استعمال کے حوالے سے سامنے آنے والے الزامات کی سنگینی کی وجہ سے نظرثانی کے کام کو تیز کر دیا گیا تھا۔’ میرا مصصم ارادہ ہے کہ وہ اقدامات کیے جائیں جن سے کھیلوں کے معاملات پر لوگوں کا اعتماد بحال ہو، تاہم ان الزات سے چھٹکارا حاصل کرنے میں بہت وقت لگے گا۔

روس کو ایتھلیٹکس کے مقابلوں سے معطل کر دینا چاہیے، عالمی انسداد ادارہ ..