پاکستان کے نقطہ نظر سے انگلینڈ سیریز بہت اہم ہے ، وقار یونس

منگل 10 نومبر 2015 11:54

پاکستان کے نقطہ نظر سے انگلینڈ سیریز بہت اہم ہے ، وقار یونس

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نقطہ نظر سے یہ سیریز بہت اہم ہے۔'ہم اس سیریز کی اہمیت سے واقف ہیں اور چیمپئنز ٹرافی، عالمی کپ 2019 اور رینکنگ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا' آج بدھ کو شروع ہونے والی چار میچوں پر مشتمل سیریز کے دوران پاکستان اور انگلینڈ دونوں ہی مستقبل کے لیے اپنی ایک روزہ ٹیم تشکیل دینے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

وقار یونس کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم ے 50 اوور کے فارمیٹ میں مشکلات کا شکار دکھائی دی ہے جہاں اسے سری لنکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں گزشتہ سال شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عالمی کپ سے قبل گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کے خلاف اوے سیریز میں بھی ہار ملی۔وقار نے کہا کہ ان کی ٹیم کی نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔وقار یونس کا کہنا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ اب تبدیل ہوگئی ہے جہاں اب 300 سے زائد کا ہدف بھی محفوظ نہیں اور انگلینڈ خود کو اس تبدیلی کے حساب سے ڈھال چکا ہے۔