Live Updates

لاہور : 11 اکتوبر کو این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں بیس ہزار سے زائد ووٹ منتقل کیے گئے ، پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 12:00

لاہور : 11 اکتوبر کو این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں بیس ہزار سے زائد ووٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور کا کہنا ہے کہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں 20 ہزار سے زائد ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کیے گئے . تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ 11 اکتوبر کو این اے 122 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران 20 ہزار سے زیادہ ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کرکے دھاندلی کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں لاہور کا رزلٹ توقعات کے برعکس آیا ہے۔جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور پی ٹی آئی کسی جماعت کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی ، چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ہار ،جیت ہوتی ہے اور یہی جمہوریت کا حسن ہے ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بھی این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق بات کرتےہوئے کہا تھا کہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں ہوئی دھاندلیوں اور ووٹوں کی منتقلی کے ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں جن کو جلد ہی الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے گا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات